کرونا لاک ڈاون : پرائیویٹ سکول اور اکامیاں مشکلات کی زد میں

کرونا لاک ڈاون : پرائیویٹ سکول اور اکامیاں مشکلات کی زد میں

ارشد فاروق بٹ

کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ زندگی منجمد ہیں وہیں پرائیویٹ سکولوں اور اکادمیوں کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ تدریسی سرگرمیاں عملی طور پر معطل ہیں اور طلباوطالبات گزشتہ دو ماہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں۔
ایسے حالات میں پرائیویٹ سکولوں اور اکامیوں کے پاس کوئی ایسی تدبیر نہیں جس سے اپنے جاری اخراجات چلا سکیں۔ ان سکولوں اور اکادمیوں کے اخراجات کا دارومدار مکمل طور پر طلباوطالبات سے حاصل شدہ فیس پر ہی ہوتا ہے۔لیکن چونکہ طلباوطالبات دو ماہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں اس لیے پرائیویٹ سکول اور اکامیاں مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیراعلی پنجا ب نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ کرایہ داروں کو دو ماہ کے لیے تنگ نہیں کیا جائے گا ۔ لیکن بیشتر اکامیاں اور پرائیویٹ سکول کرائے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں اور کرائے کی ادائیگی کے لیے ان سکولوں اور اکامیوں کے پاس کچھ نہیں۔
ایسے میں ان عمارتوں کے مالکان سکولوں اور اکامیوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے چکے ہیں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے نہ کوئی نوٹس ملا ہے نہ ہی وہ اس بات کو ماننے کے پابند ہیں۔ہمارے اخراجات بھی اس کرائے سے ہی پورے ہوتے ہیں۔
یوں اب یہ مسائل انسانی بحران کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ حکومت کو جلد اس بند گلی سے نکلنا ہوگا ورنہ لاک ڈاون سے شروع ہونے والے مسائل طویل عرصے تک لوگوں کا کورٹ کچہری میں پیچھا کریں گے۔


Saad Ramzan

http://sahiwalnewslive.com

Saad updates us about Educational News from Sahiwal and Punjab.

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *