Ertugral Ghazi in Urdu – Episode 2

السلام علیکم ویوورز، ڈرامہ سیریل ارطرل کی دوسری قسط کے ریویو کے ساتھ حاضر ہیں۔ترک قبیلے کئی کے سردار سلیمان شاہ کے گھر دسترخوان پر سب اکٹھے ہیں۔ سلیمان شاہ کے چاروں بیٹے اس شاہی خاندان  کے بارے میں بات کرتے ہیں جن کو صلیبیوں کی قید سے چھڑا کر لائے ہیں۔کسی کو ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ قیدی شاہی خاندان سے ہیں۔ سب ان کو تاجر سمجھ رہے ہیں۔

اس کے بعد ارطرل شاہی خاندان کے خیمے میں جاتا ہے ۔ خاندان کا سربراہ نعمان زخمی ہے۔ جبکہ اس کی بیٹی حلیمہ ارطرل کی بہادری سے متاثر ہو کر اس سے محبت کرنے لگتی ہے۔ ارطرل حلیمہ کا تعارف آئیکس  سے کراتا ہے جو کہ اسی قبیلے کی ایک اچھی لڑکی ہے۔دوسری جانب ارطرل کی بھابھی  اپنی بہن کو کہتی ہے کہ  ارطرل پر ڈورے ڈالو۔

اگلے سین میں سلیمان شاہ  کےجرگے میں گندوگدو یہ مشورہ دیتا ہے کہ حلب کے امیر العزیز کے پاس سفیر بھیجا جائے اور اس سے صلیبیوں کے بارڈر کے قریب زمین مانگی جائے جس کے بدلے میں ہم العزیز کی ریاست کے بارڈر کو صلیبیوں سے محفوظ رکھیں گے۔

دوسری جانب کارا توئے گر کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کے علاقے میں صلیبیوں پر حملہ کائی قبیلے نے کیا ہے۔ وہ سلیمان شاہ کے پاس آتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ہم سے چھڑائے گئے  قیدی ہمارے حوالے کر دو ، ورنہ سب بہت نقصان اٹھاو گے۔ لیکن سلیمان شاہ انکار کر دیتا ہے اور کاراتوئے گر غصے سے چلا جاتا ہے۔

Arshad

http://sahiwalnewslive.com/

Arshad Farooq Butt is a web developer, youtuber and admin of this site. Contact: admin@sahiwalnewslive.com

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *