ERTUGRUL GHAZI IN URDU EPISODE 1

ERTUGRUL GHAZI IN URDU EPISODE 1

السلام علیکم ویورز، ڈرامہ سیریل ارطرل کی فرسٹ ایپی سوڈ کے ریویو کے ساتھ حاضر ہیں۔

یہ کہانی ہے ترکی کےدو ہزار افراد پر مشتمل  ایک قبیلے کئی کی جس نے خلافت عثمانیہ کی بنیاد رکھی اور چھ سو سال حکومت کی۔  یہ قبیلہ دیگر قبائل کی طرح ترکی میں پہاڑوں کے درمیان خیمہ زن ہے جو کہ سلطان علاوالدین کی عملداری میں آتا ہے۔ بادشاہ کا دربار کونیا میں ہے اور وقت ہے تیرہویں صدی کا۔ یعنی صلیبی جنگوں کے آغاز کا جو کہ قدس یعنی مسلمانوں کے قبلہ اول  پر قبضے کے لیے لڑی گئیں۔

جب ڈرامہ شروع ہوتا ہے تو  ارطرل  جو کہ اپنے قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا بیٹا ہے ۔ وہ اپنے خاص محافظوں کے ساتھ شکار پر نکلتا ہے۔ یہ قبیلہ قحط سالی سے پریشان ہے اور یہاں سے ہجرت کرنا چاہتا ہے۔

ارطرل کا بھائی گندوگدو ایک نقشہ لے کر آتا ہے اور اپنی بیوی کو بتاتا ہے کہ کل قبیلے کے جرگے میں وہ مشورہ دے گا کہ ہمیں کہاں جانا چاہئے۔ اس کی بیوی اسے سلیمان شاہ کا گدی نشین بنانا چاہتی ہے اور اس کے کان بھرتی رہتی ہے۔ وہ اپنی چھوٹی بہن کی شادی بھی  ارطرل سے کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب ایک کلیسا  کا منظر شروع ہوتا ہے جو کہ صلیبی جنگوں کا  ہیڈ کوارٹر ہے۔  استاد اعظم کمانڈر ٹائی ٹس سے پوچھتا ہے کہ شاہی قیدیوں کے بارے میں کیا خبر ہے؟ ٹائی ٹس بتاتا ہے کہ میں نے اپنے بھائی  کمانڈر بسول کو سونپا ہے یہ کام ۔ وہ نعمان اور اس کے بچوں کو  کاراتوئےگر کے حوالے کرے گا۔

نعمان اور اس کے بچے دراصل سلطان کے شاہی خاندان سے ہیں جو کہ محلاتی سازشوں سے جان بچا کر بھاگے تھے لیکن بدقسمتی سے صلیبی سپاہیوں کی قید میں آ گئے۔  انہیں بتایا جاتا ہے کہ تمہیں واپس سلطان کے دربار میں بھیجا جا رہا ہے لیکن دراصل انہیں کارا توئے گر کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

 کارا توئے گر کو سلطان نے ایک چھوٹے سے علاقے کا حکمران بنا رکھا ہے۔ لیکن وہ صلیبیوں کا کٹھ پتلی ہے اور ان کے لیے کام کرتا ہے۔

بسول اور اس کے سپاہی جب شاہی قیدیوں کو لے جا رہے ہوتے ہیں تو راستے میں انہیں قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران ارطرل اور اس کے ساتھی وہاں آ نکلتے ہیں اور انہیں بچا لیتے ہیں۔ اس لڑائی میں کمانڈر بسول سمیت تمام صلیبی سپاہی مارے جاتے ہیں۔ اور یہ قبیلہ براہ راست کاراتوئے گر اور استاد اعظم کی نظروں میں آ جاتا ہے۔

ارطرل شاہی خاندان کے افراد کو لے کر قبیلے میں آ جاتا ہے اور اب اس قبیلے کی مشکلات شروع ہوتی ہیں۔ کاراتوئے گر بھی ارطرل کا دشمن بن جاتا ہے اور کمانڈر ٹائی ٹس بھی اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

Arshad

http://sahiwalnewslive.com/

Arshad Farooq Butt is a web developer, youtuber and admin of this site. Contact: admin@sahiwalnewslive.com

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *