Firing in Chichawatni Sahiwal, 1 person killed two injured

Firing in Chichawatni Sahiwal, 1 person killed two injured

چیچہ وطنی: بنگلہ اوکانوالہ زمین پر قبضہ کے دوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ۔

فائرنگ سے نوجوان جا ں بحق، جبکہ دوافراد زخمی۔

ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقتول بابر مغل اپنی دکان پر لکڑیاں کاٹنے میں مصروف تھا۔ اسی دوران ایک فائر نوجوان کو لگا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا جارہا تھا کہ اسی دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تین ملزمان کو گاڑی اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

سلیم چینیہ اور سلیم وتھرہ کے ما بین جگہ کا تنازعہ تھا بنگلہ اوکانوالہ یو بی ایل بینک کے نزدیک مشترکہ کھیوٹ ہے اور قریقین کے درمیان عدالتی معاملات بھی چل رہے ہیں۔

مقتول کے ورثاء نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مظاہرہ کرتے ہو مطالبہ کیا کہ ہمارے بیٹے کے قاتلوں کو فی الفور پکڑا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔

Arshad

http://sahiwalnewslive.com/

Arshad Farooq Butt is a web developer, youtuber and admin of this site. Contact: admin@sahiwalnewslive.com

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *