How to set Google Ads Campaign in 2020

السلام علیکم ویوورز، ہمارے چینل ساہیوال نیوز میں خوش آمدید، یوٹیوب ٹیوٹوریلز کی آٹھویں ویڈیو کے ساتھ حاضر ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کو وائرل کرنے کے لیے گوگل ایڈز کس طرح سے مدد کر سکتا ہے۔
ہم اس ویڈیو میں ایک کمپین سیٹ کریں گے۔یاد رہے کہ ویڈیو پر رئیل ٹریفک لانے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہےجس میں خود گوگل آپ کی ویڈیو کو اپنے نیٹ ورک پر پروموٹ کرتا ہے۔ گوگل ایڈز یہ کام کئی طرح سے کرتا ہے جن میں سے دو طریقے کچھ یوں ہیں۔
نمبر ون: جب آپ یوٹیوب پر کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں تو شروع میں ایک ایڈ آتا ہے۔ اسے سکپ ایبل ایڈ کہتے ہیں۔
نمبرٹو: جب آپ یو ٹیوب پر کچھ سرچ کرتے ہیں تو پہلے نمبر پر ایک ایڈ آتا ہے۔ اسے ڈسکوری ایڈ کہتے ہیں۔
ہم اس ویڈیو میں دیکھیں گے کہ یوٹیوب پر ہم اپنے چینل کا ایڈ کس طرح سے دکھائیں تاکہ ہمارے چینل پر ٹریفک آئے اور ہمارے سبسکرائبرز اور واچ ٹائم انکریز ہو۔
گوگل ایڈز کی ویب سائٹ پر آئیں اور اکاونٹ بنائیں۔ اس کے بعد کسی بینک کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے اس میں کچھ رقم جمع کرائیں ۔اس پر ہم ایک الگ ویڈیو بنا لیں گے۔ فی لحال ہمارا فوکس پرموشن کمپین سیٹ کرنا ہے تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
کلک آن گوگل ایڈز
کلک آن کمپین
کلک آن پلس آئیکن
کلک آن نیو کمپین
اس کے بعد اس آپشن کو سلیکٹ کریں۔
کلک آن ویڈیو
کلک آن کنٹی نیو
کمپین کا نام وہی رکھیں جو ویڈیو کا ہے۔ اس طرح سے آپ کو یاد رکھنے میں آسانی ہو گی کہ کس ویڈیو کا پروموشن چل رہا ہے۔
ٹوٹل بجٹ لکھیں جو آپ ویڈیو پروموشن پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔
سٹارٹ اور اینڈ ڈیٹ لکھیں۔
اس آپشن کا ان چیک کر دیں۔
لینگویج اینڈ کنٹری سلیکٹ کریں جن کو آپ چاہتے ہیں کہ ویڈیو دیکھیں۔
ایڈیشنل سیٹنگ میں چاہیں تو ڈیوائسز بھی بتا سکتے ہیں جن پر ایڈ چلے۔ چاہے تو اسے سکپ بھی کرسکتے ہیں۔
ایڈ شیڈیول میں یہ سیٹ کر سکتے ہیں کہ ایڈ دن یا رات کے کس حصے میں آن لائن لوگوں کو نظر آئے۔
ایڈ گروپ میں اپنے چینل کا نام لکھ دیں۔ اس طرح سے آپ کو یاد رکھنے میں آسانی ہو گی کہ آپ کے کونسے چینل پر پروموشن چل رہا ہے۔
اس کے بعد آپ یہ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ کس عمراور جینڈر کے لوگوں کو ایڈ نظر آئے۔
کی ورڈ کے باکس میں وہ تمام کی ورڈ لکھیں جو آپ کی ویڈیو سے متعلق ہیں۔ ایک لائن میں ایک کی ورڈ لکھنا ہے چاہے وہ لانگ ٹیل ہو یا شارٹ ٹیل۔ اسے کے علاوہ آپ کی ورڈز کسی ویب سائٹ سے امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
ٹاپک میں چاہیں تو کسی آپشن کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
پلیس منٹ میں آپ یہ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ آپ کا ایڈ کس چینل کے ویوورز کو دکھایا جائے۔ یہ بہت کمال کا فیچر ہے جو آپ کے کمپی ٹے ٹرز کے ویوورز کو ٹارگٹ کرتا ہے۔
اس باکس میں آپ وہ رقم لکھیں جو آپ ایک کلک پر دینا چاہتے ہیں۔ گوگل اس سے زیادہ چارج نہیں کرے گا۔
اس کے بعد اپنی ویڈیو کا لنک پیسٹ کریں۔ اور ایڈ ٹائپ کو سلیکٹ کریں۔یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا ایڈ موبائل سکرین اور کمپیوٹر سکرین پر کس طرح سے نظر آئے گا۔
اس کے بعد کری ایٹ کمپین پر کلک کر دیں۔ اور پھر کنٹی نیو پر۔ سٹیٹس میں آپ کو نظر آ رہا ہے کہ کمپین انڈر ریوو ہے۔ دو یا تین گھنٹوں میں گوگل اس کو اپروو کر دے گا۔
پروموشن کے اختتام پر آپ یہاں سے دیکھ سکیں گے کہ کتنے لوگوں کو آپ کا ایڈ دکھایا گیا۔اسے امپریشن کہتے ہیں۔ اور کتنے لوگ امپریشن سے کلک کرکے آپ کی ویڈیو پر آئے۔ اور ٹوٹل کاسٹ یہاں پر دیکھ سکتے ہیں۔
اگلی ویڈیو میں ہم فیس بک کمپین سیٹ کریں گے اور دیکھیں گے کہ فیس بک ہمارے چینل کو گرو کرنے میں کس طرح سے مدد کر سکتی ہے۔

Arshad

http://sahiwalnewslive.com/

Arshad Farooq Butt is a web developer, youtuber and admin of this site. Contact: admin@sahiwalnewslive.com

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *