Organic Promotion for YouTube Channel

Organic Promotion for YouTube Channel

السلام علیکم ویوورز، ہمارے چینل ساہیوال نیوز میں خوش آمدید، یوٹیوب ٹیوٹوریلز کی گیارہویں ویڈیو کے ساتھ حاضر ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم دیکھیں گے کہ اپنے یوٹیوب چینل کو بغیر کچھ خرچ کیے کس طرح سے پروموٹ کر سکتے ہیں۔

پہلی چیز بہتر کنٹینٹ ہے۔ اگر یہ معیاری ہو گا تو یقینا ویوورز آپ کے چینل میں دلچسپی لیں گے اور اسے سبسکرائب بھی کریں گے۔ دوسروں کی ویڈیوز کاپی کرنے کی بجائے خود اچھا مواد اپلوڈ کریں اور تھمب نیل ایسا بنائیں جو ویورر کو آپ کی ویڈیو دیکھنے پر مجبور کر دے۔ اس کے علاوہ ان ٹاپکس پر کام کریں جو ٹرینڈنگ میں ہیں، یعنی اس ٹاپک سے ریلیٹڈ لوگ ویڈیوز سرچ کر رہے ہوں۔

دوسری چیزچینل کی پراپر ایس ای  او کریں۔ یعنی سرچ انجن آپٹی مائزیشن۔ جن کی ورڈز پر آپ کام کر رہے ہیں انہیں ٹائٹل، ڈسکرپشن، ہیش ٹیگز اور ویڈیو کے ٹیگز میں شامل کریں۔  لانگ ٹیل کی ورڈ اور شارٹ ٹیل کی ورڈ دونوں پہ کام کریں۔

تیسری چیز جو آپ کرسکتے ہیں وہ سوشل میڈیا اکاونٹس ہیں۔ آپ کے چینل کا جو نام ہے  اسی نام کا ایک فیس بک پیج، ٹویٹر اکاونٹ اور انسٹاگرام اکاونٹ بنائیں اور ان پلیٹ فارم کے ذریعے آڈی اینس کو اپنے چینل پر لائیں۔

یاد رہے چینل رینکنگ ایک لانگ پراسیس ہے، آپ کو مہینوں لگ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ان تمام باتوں پر عمل کریں گے تو آپ کا چینل جلد ہی رینک ہو گا۔ ملتے ہیں نیکسٹ ویڈیو میں، تب تک اللہ حافظ۔

ویڈیو جلد اپلوڈ ہو گی۔

Arshad

http://sahiwalnewslive.com/

Arshad Farooq Butt is a web developer, youtuber and admin of this site. Contact: admin@sahiwalnewslive.com

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *