Rescue 1122 Okara

الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، 4 جاں بحق 21 زخمی

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز لائیو – 20 جولائی 2021 – سید طمطراق شاہی) الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹی اور ایک موٹر سائیکل اس کی زد میں آ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئ۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص اور 3 بس میں سوار مسافر شامل ہیں. جبکہ زخمیوں کی تعداد 21 ہے جن میں 3 خواتین اور 18 مرد مسافر ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 3 کو سی ایم کینٹ ہسپتال اور 17 متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے