24

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020 کے امتحانات 10 جنوری کے بعد ہونگے

اسلام آباد (ساہیوال نیوز لائیو – 16 دسمبر 2020 – ترجمان یونیورسٹی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020 کے کروناوائرس کی وجہ سے ملتوی کئے گئے امتحانات 10جنوری2021ء کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔

میٹرک. ایف اے. بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) پروگرام، سمسٹر خزاں 2020ء کے ٹیوٹرزکاتقرراور ان ٹیوٹرز کے نام ایڈریس وغیرہ AIOU کی ویب سائٹ پر فراہم کئے جارہے ہیں. ایسے طلباء و طالبات جن کی ورکشاپس ری اپئیر، اگین ری اپئیر ہیں ان کو ورکشاپس میں حاضری کے لئے12دسمبرسے16دسمبرتک ورکشاپس میں حاضری کا موقع دیا جارہا ہے۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد انیس نے صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی اورانفارمیشن سیکرٹری ملک دلاورسلطان ڈھکو سے ملاقات کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس.بی ایڈ(ڈیڑھ سالہ.اڑھائی سالہ.چارسالہ)کے طلباء و طالبات کے تمام کورسسز کے ٹیوٹرز مقررکئے جارہے ہیں اور وہ یوزرنیم اورپاسورڈ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی مشقیں سکین کرکے آن لائن اپ لوڈ کریں تاکہ ٹیوٹرز ان مشقوں کی مارکنگ اور گریڈنگ کرسکیں،تمام طلباء یونیورسٹی سے جاری شدہ مشقوں کے بھیجنے کا شیڈول ملحوظ خاطر رکھیں بصورت دیگر مشقوں میں غیرحاضرہونے کی بنیاد پر فیل کردیاجائیگا.

ایسے طلباء و طالبات جن کی ورکشاپس ری اپئیریا اگین ری اپئیر ہیں ان طلباء کو ورکشاپس میں حاضری کے لئے 12دسمبرسے16دسمبرتک ورکشاپ میں حاضری کا موقع دیا جارہا ہے، طلباء اپنے یوزرنیم اور پاسورڈکواستعمال کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ سنیں گے توان کی حاضری کنفرم ہوجائے گی، سمسٹربہار2020ء کے وہ طلباء جن کی ورکشاپ کسی وجہ سے رہ گئی تھی وہ بھی شرکت کرکے حاضرہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں