28

سانحہ آرمی پبلک سکول ، مارشل ہاؤس میں دعائیہ تقریب

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 16 دسمبر 2020 – ارشد فاروق بٹ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو 6 برس مکمل ہونے پر چھٹی برسی کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مارشل ہاؤس میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین راہ حق ویلفیئرفاؤنڈیشن چوہدری صغیرانجم نے 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیوالے 130 طلباؤطالبات اور سکول کا سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا.

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 6 برس مکمل ہونے کے باوجود بھی ہم ان کو نہیں بھولے، معصوم بچے آج بھی دلوں میں زندہ ہیں اس وقت بھی ہم نے پوری قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور پو ری قوم کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا.

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا اور دہشت گردی سے پوری قوم کو نجات دلائی، آخر میں شہداء آرمی پبلک سکول اور ملکی سلامتی استحکام اوراسلام کی سربلندی کے لیے دعا کرائی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں