117

عارفوالا : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

عارفوالا (ساہیوال نیوز لائیو – 7 فروری 2021 – محمد انعام بٹ) عارفوالا سرکل میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد یار میں پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا، نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کیا، کار سوار افراد علاقہ تھانہ صدر پہنچے جہاں پولیس نے انہیں گھیر لیا، ذرائع

پولیس کی فائرنگ سے نوازش نامی شخص سکنہ چک 81 ای بی زخمی ہو گیا، جسے ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بعض ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص شادی کی تقریب سے آرہا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوا۔

اس واقعہ میں ایک بچے اور ایک بزرگ کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات، تاحال پولیس کا موقف سامنے نہیں آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں