عارف والا : گدھے نے کمسن بچے کو گردن سے دبوچ کر مار ڈالا

عارف والا (ساہیوال نیوز لائیو – یکم جولائی 2021 – محمد انعام بٹ سے) افسوسناک اور انوکھا واقعہ، گدھے نے کمسن بچے کو گردن سے دپوچ کر مار ڈالا، ورثاء کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق محلہ ایم بلاک کے رہائشی محنت کش رضا کا 7 سالہ بیٹا حمزہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ گدھے نے بچے پر حملہ کر کے اسے گردن سے دبوچ لیا۔

بچے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، بچے کی موت جانور کے کاٹنے سے ہوئی، ہسپتال ذرائع

بچے کے ورثاء نے گدھے کے مالک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاولنگر روڈ پہ پھاٹک بند کر کے احتجاج کیا۔ گدھا مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ورثاء اور مظاہرین کا موقف، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

گدھے کا مالک نواحی گاؤں کا رہائشی ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جا رہا ہے، جسکے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر قلب سجاد

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے