منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی محکمہ مال کی کارروائی، سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا

چیچہ وطنی محکمہ مال کی کارروائی، سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 14 اکتوبر 2020 – ترجمان میونسپل کمیٹی) محکمہ مال کی کارروائی، سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا کے حکم پر قانونگو چوہدری عبد الرشید کی حلقہ پٹواری ارشد اقبال اور پولیس تھانہ شاہکوٹ کے ہمراہ چک نمبر 25 چودہ ایل میں کارروائی

محمد اکمل ولد رحمت اللہ قوم جٹ سہو سرکاری رقبہ پر قبضہ کر کے مکان تعمیر کر رہا تھا جس پر فوری کارروائی کی گئی اور دیواریں گرا کر سرکاری رقبہ چراگاہ کو واگزار کروا لیا اور وارننگ دی کہ آئندہ اگر قبضہ کرنے یا تعمیرات کرنے کی کوشش کی تو بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا نے کہا کہ سرکاری رقبہ چراگاہ پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ناجائز قابضین کے خلاف آئندہ بھی آپریشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے