126

ساہیوال بورڈ کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 13 جنوری 2021 – ارشد فاروق بٹ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ساہیوال کے چیئرمین حافظ شفیق نے بورڈ کے ڈیلی ویجز سیزنل ورکر 54 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے. ملازمین کا بوڑد کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ، چیئرمین کے خلاف نعرے بازی.

تفصیلات کے مطابق ساہیوال تعلیمی بورڈ کے 54 ملازمین کو بغیر نوٹس کے برطرف کر دیا گیا، ملازمین 2013 سے بورڈ میں ڈیوٹی دے رہے تھے کہ آج اچانک انہیں نوکری سے برطرفی کا حکم دے دیا گیا جبکہ ان 54 ملازمین کی کنفرمیشن کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ کے حکم پر 38 ملازمین کو کنفرم کر دیا گیا تھا.

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ساہیوال نے انہیں نوٹس دیئے بغیر ہی برطرف کر دیا ہے. یہ ملازمین 7 سال سے بورڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں. ملازمین کا بورڈ کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ جاری. ملازمین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جس پر چیئرمین کے خلاف نعرے درج ہیں. برطرف ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں