86

ساہیوال شہر میں بھی ماڈل منڈی مویشی قائم کی جائے گی، کمشنر ساہیوال

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 9 دسمبر 2020 – عقیل اشفاق) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو جانوروں کی خریدو فروخت میں پورا معاوضہ دلانا کیٹل مارکیٹ کمپنی کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کیا جائے اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ساہیوال شہر میں بھی ماڈل منڈی مویشی قائم کی جائے گی جس سے مقامی چھوٹے کسانوں کو بھی مالی فائدہ ھو گا-

انہوں نے یہ بات کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا –

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اوکاڑہ عامر عقیق اور پاکپتن احمد کمال مان، ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر، مینجنگ ڈائریکٹر احمد علی، کمپنی سیکرٹری جاوید اقبال بورڈ ممبران پروفیسر قمر زمان خان، چوہدری ارشد حسین، ڈاکٹر انور حسین، شیخ اعجاز احمد رضا اورچوہدری محمد رفیق نے بھی شرکت کی –

اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال کے دوران کمپنی کو 71لاکھ 65 ہزار روپے منافع حاصل ہوا جس میں 3کروڑ 97 لاکھ روپے کی آمدن اور 3 کروڑ 25لاکھ روپے کے اخراجات شامل ہیں –

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عارف والا منڈی کے زیر تعمیر کام کو مکمل کرانے کے لئے صوبائی حکومت سے اجازت لی جائے تا کہ کمپنی کی آمدن میں منڈی کے باقی کام کو مکمل کرکے منڈی کو فنگشنل کیا جا سکے جبکہ خرچ کی جانے والی رقم ریفنڈ کرا لی جائے-

کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کمپنی کے ملازمین کی پرفارمنس کے جائزہ کے لئے ہیومن ریسوس کمیٹی کو ذمہ داری تفویض کرنے اور منڈیوں کی سکیورٹی کے لئے نئی کمپنی سے معاہدے کے لئے نیا ٹینڈر طلب کرنے کی بھی ھدایت کی –

اجلاس میں کمپنی کی چیچہ وطنی اور عارف والا منڈیوں میں موجود ناقابل استعمال 65 چار پائیوں اور400 کھرلیوں کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں