2

ہڑپہ : پولیس ٹیم کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 21 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) منشیات برآمدگی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کی گاڑی کو چاندنی چوک ہڑپہ کے نزدیک حادثہ

حادثے میں منشیات فروش امجد، کار ڈرائیور آصف سمیت دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، تین پولیس اہلکار زخمی

تفصیلات کے مطابق تھانہ تلمبہ میں گرفتار مبینہ منشیات فروش امجد کی نشاندہی پر گل شیر کو ہڑپہ سے گرفتار کیا گیا. گرفتار ملزم گل شیر ولد خان محمد قوم ماچھی سکنہ ہڑپہ سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی.

تھانہ تلمبہ میں درج مقدمہ نمبر 20/523 میں گرفتار امجد نے تفتیش کےدوران ہڑپہ کے نزدیک منشیات فروش گل شیر کا انکشاف کیا تھا. ایس ایچ او تھانہ تلمبہ ظفر امتیاز سمیت پولیس کی بھاری نفری حادثے کے مقام پر پہنچ گئی. مزید پولیس کاروائی جاری.

اپنا تبصرہ بھیجیں