بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم، تین خواتین، بچے سمیت چھ جاں بحق

چیچہ وطنی راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم، تین خواتین، بچے سمیت چھ جاں بحق

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 29 ستمبر 2020 – سید طلال سے) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ بدقسمت خاندان کی گاڑی 66 ای بی عارف والا سے ماموں کانجن فوتگی پر جا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گٸیں اور امدادی کارواٸیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چیچہ وطنی سے کمالیہ جانے والی سڑک کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ عرصہ دس سال سے کھٹائی میں پڑا ہے اور حادثات روز کا معمول ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا ایم این اے رائے مرتضی اقبال سے پرزور مطالبہ ہے کہ چیچہ وطنی سے کمالیہ جانے والی سڑک کو دو رویہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے