150

چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقے لاری اڈا سے دو دن میں دو بچے لاپتہ ہو گئے

چیچہ وطنی(ساہیوال نیوز لائیو – 17 فروری 2021 – ارشد فاروق بٹ) تھانہ سٹی کے علاقے لاری اڈا سے دو دن میں دو بچے لاپتہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 164 نو ایل کا رہائشی علی اصغر ولد محمد اکرم بروز سوموار شام کو اپنے گھر والوں کے ساتھ گاؤں جانے کے لئے وین میں بیٹھا تھا۔

کوئی چیز لینے کے لئے نیچے اترا تو لاپتہ ہو گیا۔ گھر والے ساری رات ڈھونڈتے رہے۔ لیکن کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

جبکہ دوسرا وقوعہ آج بروز منگل لاری اڈا میں ہی پیش آیا۔ چک نمبر 108 بارہ ایل کا رہائشی معظم علی عمر تقریباً 17 سال ہے۔

آج شام گھر سے شہر آیا۔ رکشے والے نے لاری اڈا اتار دیا۔ ابھی تک واپس نہیں پہنچا۔

دونوں بچوں کے گھر والے بہت پریشان ہیں، اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں۔ تو اس نمبر پر اطلاع دیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر بھی کریں۔

دونوں بچوں کی ابھی تک کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔ والدین سخت پریشان ہیں۔

معظم کے گھر والوں کے ساتھ اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03003778323
علی اصغر کے گھر والوں کے ساتھ ان نمبرز پر رابطہ کریں۔ 03095067164 03068159452

اپنا تبصرہ بھیجیں