244

چیچہ وطنی: لڑکی سمیت 5 رکنی بلیک میلر گینگ گرفتار

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 19 دسمبر 2020 – ارشد فاروق بٹ) پولیس تھانہ شاہکوٹ نے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

5 رکنی بلیک میلر گروہ میں شکیلہ نامی لڑکی بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان ساتھی لڑکی کی مدد سے لوگوں کی عریاں ویڈیو بنا کر ان سے رقم بٹورتے ۔

گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر کو بلیک میل کر کے اس سے 10 لاکھ روپے بٹورے ۔

ملزمان پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی فراڈ ، بلیک میلنگ اور نوسر بازی کی وارداتیں کرتے تھے ۔

گرفتار گروہ سے میرٹ پر تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں