74

حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 7 دسمبر 2020 – ارشد فاروق بٹ) حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت پروفیسر محمد قاسم نے کی۔ معروف افسانہ نگار اور شاعر پروفیسر شاہد رضوان نے اپنا افسانہ ” انتظار کی النگنی پر ٹنگی محبت” پیش کیا۔

جس کے فنی، اسلوبیاتی اور فکری پہلووں پر حاضرین نے سیر حاصل گفتگو کی اور افسانے کے مجموعی تاثر کو شاندار قرار دیا ۔

اجلاس میں پروفیسر عثمان فاروق، معروف شاعر اکرام الحق سرشار، ملک بشیر احمد، محمد اسلم تاج، محمد عابد شہزاد، جمیل احمد، حیدر رضا، جشن عباس، دانیال شاہد، سلمان بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں