200

چیچہ وطنی : وزیراعلی اور گورنر پنجاب کا دورہ، چار ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

چیچہ وطنی(ساہیوال نیوز لائیو – 20 جنوری 2021 – ارشد فاروق بٹ) وزیراعلی پنجاب و گورنر پنجاب کا ہڑپہ اور چیچہ وطنی کا دورہ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گئے، رائے حسن نواز کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا چیچہ وطنی کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان

ہڑپہ میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کیلئے 50 کروڑ، ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج یا انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ مختص

2 ہزار ماڈل ویلج بنائیں گے، ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو جلد فنکشنل کیا جائے گا اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان جلد ساہیوال آ کر پروگرام کا افتتاح کرینگے۔

وزیراعلیٰ اور گورنر کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا وزٹ کیا، مریضوں کی خیریت پوچھی، ہسپتال میں ٹراما سینٹر بنائیں گے،ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے ہاسٹل بھی بنائیں گے۔

ساہیوال اور چیچہ وطنی کو موٹر وے سے منسلک کیا جائیگا، چیچہ وطنی کے بوائز و گرلز کالجز میں بی ایس کلاسوں کے اجراء کا اعلان۔

یونیورسٹی کی تجویز کا جائزہ، چیچہ وطنی کو موٹرے وے سے لیہ اور پھر انڈس ہائی وے سے تونسہ تک ملانے کا بھی پلان۔
اڑھائی برس میں ہماری حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا،ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے کام کیا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

سابق ایم این اے رائے حسن نواز نے کہا کہ ہڑپہ اور چیچہ وطنی کے لئے وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ چیچہ وطنی اور ہڑپہ میں تاریخی ترقی کا آغاز ہو چکا ہے۔

چیچہ وطنی میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس پر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

90 موڑ تحصیل چیچہ وطنی میں چار ایکڑ سرکاری اراضی پر 2 کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس گراؤنڈبنایا جائے گا۔

چیچہ وطنی میں وائلڈ لائف پارک کا قیام عمل میں لائیں گے اور اس منصوبے کیلئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

کوٹلہ ادیب شہید روڈ کی تکمیل ساڑھے 3 کروڑ روپے سے ہوگی۔ چیچہ وطنی کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 18 کروڑ 49 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

پختہ سڑکوں کی تعمیرکے 10 منصوبے 18 کروڑ 84 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے بوائز و گرلز کالجز میں بی ایس کلاسوں کے اجراء کا اعلان کیا اور کہا کہ چیچہ وطنی میں یونیورسٹی کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ نے 90 موڑ بائی پاس کیلئے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں