chichawatni city crime news 103

چیچہ وطنی : 8 سالہ بچی اغواء کے بعد قتل، قاتل بوری بند لاش گھر کے باہر پھینک گئے

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 28 نومبر 2020 – رانا مبین سے) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 7 گیارہ ایل لاہوریاں والا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد 8 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 سالہ رخسانہ دوپہر کے وقت کریانہ اسٹور سے ٹافیاں لینے گئ ۔ بچی واپس نہ آنے پر والدین نےاپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کر دی، رات گیارہ بجے 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار بچی کی بوری بند لاش کو گھر کے باہر پھینک گئے ۔لواحقین

افسوسناک واقعہ تھانہ ہڑپہ کی حدود میں پیش آیا. موقع پر موجود لوگوں کے مطابق کمسن بچی کو تیز دھار آلے سے انتہائی سفاکی سے قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا۔ اندوہناک واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں