منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن

چیچہ وطنی سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 17 اکتوبر 2020 – ظفر اقبال) ڈی پی او ساہیوال کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی ملک ندیم انور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ملک ندیم انور نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اوڈھ کالونی میں ریڈ کر کے منشیات فروش ابوبکر ولد امین قوم آرائیں سکنہ 132 چھ ایل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12 بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ندیم انور کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی شہر کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ کیونکہ منشیات کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ اور بد امنی پیدا ہوتی ہے۔ اور نئی نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے