11

چیچہ وطنی سٹی پولیس نے گمشدہ بچہ وارثان سے ملوا دیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 8 اکتوبر 2020 – اعجاز خان سے) تھانہ سٹی پولیس چیچہ وطنی کو رات 2 بجے کے قریب ایک بچہ شعیب ولد عمران جس کی عمر 6 سال تھی، چیچہ وطنی لاری اڈہ کے قریب سے ملا جس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ندیم انور عاصم اپنے ساتھ لے گئے بچے کو کھانا کھلایا اور وارثان کی تلاش شروع کی.

آج صبح اس کے والدین جوکہ نواحی گاؤں 8 گیارہ ایل کے رہائشی تھے ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا گیا. بچے کے ورثاء نے تھانہ سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں