18

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 39 بارہ ایل میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 20 ستمبر 2020 – طاہر جواد) تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 39 بارہ ایل میں چوری کی واردات

تفصیلات کے مطابق محمد رفیق گھر میں اکیلے چھت پر سویا ہوا تھا۔ نماز فجر کے لیے چھت سے نیچے آیا تو دیکھا کہ کمروں میں سامان بکھرا پڑا ہے۔ جس پر محمد رفیق نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو چوری کی واردات کے متعلق بتایا۔

چور تقریباً 8 تولہ طلائی زیورات مالیت 9 لاکھ روپے سمیت ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لے گئے۔ تھانہ صدر پولیس، کرائم سین ٹیم، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے کرائم سین، فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں