منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی ہسپتال میں قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

چیچہ وطنی ہسپتال میں قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 6 اکتوبر 2020 – طاہر جواد سے) شہر چیچہ وطنی میں قتل و غارت کا یہ واقعہ نواحی گاؤں چک 108 بارہ ایل میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر پیدا ہونیوالا جھگڑا پانچ افراد کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق چک 110 بارہ ایل کے تین سگے بھائی اپنی گاڑی میں چک نمبر108 بارہ ایل میں جارہے تھے کہ ثاقب جٹ جس کا گھر راستہ میں ہے اس پر گاڑی کی وجہ سے مٹی پڑ گئی جس پر دونوں گروپس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔

تین سگے بھائی محمد اصغر ، بنٹو ، وسیم چھینا اوران کا کزن علی اسی رنجش پر ثاقب کے ڈیرے پر گئے اور اسکو مارتے ہوئے اس کے گھر کے سامنے لاکر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ جس پر ثاقب کے بھائی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور دوسگے بھائی محمد اصغر ، بنٹو موقع پرہی دم تو ڑ گئے جبکہ انکا تیسرا بھائی محمد وسیم چھینا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

ریسکیو ٹیم نے ثاقب جٹ کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں شفٹ کیا۔ پولیس کی نااہلی لاپرواہی کی وجہ سے چک 110 بارہ ایل کے مقتولین کے دیگر ساتھیوں نے ایک بار پھر حملہ کرکے ثاقب کو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال میں پہنچ گئی ۔ سماجی حلقوں میں چیچہ وطنی میں پھیلی قتل و غارت گری کی لہر پر شدید تشویش ہے. عوام نے سرکاری ہسپتال کی سکیورٹی کو محفوظ بنانے اور غفلت کے مرتکب سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے