2

چیچہ وطنی: چک 108 مقدمہ قتل کے ملزمان نے گرفتاری دے دی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 23 اکتوبر 2020 – اعجاز خان) چند روز قبل چک 108بارہ ایل میں قتل کی ایف آئی آر میں مطلوب 2 ملزمان نے ڈی آئی جی آفس ساہیوال میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔

ملزمان حسن اقبال جٹ اور سانول اقبال جٹ کا تعلق 108 بارہ ایل سے ہے۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے دونوں ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا۔

تقریباً 20 روز قبل گاؤں 108 بارہ ایل میں ہونیوالی خونی لڑائی میں چار افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں