بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی: سرکاری درخت کاٹنے پر سابق لیگی کونسلر کو جرمانہ

چیچہ وطنی: سرکاری درخت کاٹنے پر سابق لیگی کونسلر کو جرمانہ

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 9 اکتوبر 2020 ) سرکاری درخت کاٹتے سابق لیگی کونسلر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 69 ہزار سات سو روپے جرمانہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محکمہ جنگلات کو اطلاع ملی کہ بورے والا روڈ پر 22 گیارہ ایل کے قریب سرکاری درخت کاٹے جا رہے ہیں جس پر سٹاف جنگلات موقع پر پہنچا تو 3 درخت 49″ ، 48″ اور 26″ کاٹ کر رکھےہوئے تھے اور دوسری جگہ منتقلی کی تیاری تھی ۔

رینج آفیسر فارسٹ ارشد علی کھوکھر نے 3 درخت قبضہ میں لے کر 69700 روپے جرمانہ کردیا جو کہ آج مسلم لیگی رہنما و سابق کونسلر بلدیہ رانا افتخار احمد خاں نے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا ہے ۔

رینج افسر کی موقع پر رپورٹ درج ذیل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے