384

چیچہ وطنی : چک نمبر 13 گیارہ ایل میں 3 بھائی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 8 اکتوبر 2020 – ارشد فاروق بٹ) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں چک نمبر 13 گیارہ ایل میں معمولی رنجش پر 3 بھائی قتل، تینوں بھائی کھیتوں سے گھر واپس آ رہے تھے۔ گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر تین بھائی زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں نواز، ساجد، عباس شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے چیچہ وطنی میں فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

افسران بالا کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔

ترجمان پولیس ساہیوال

اپنا تبصرہ بھیجیں