3

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ نے منشیات فروش کو چار سال قید اور جرمانے کا حکم سنا دیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 20 اکتوبر 2020 – اعجاز خان سے) چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد ایڈیشنل سیشن جج نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو 4 سال چھ ماہ قید ٢٠ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا.

تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کے نواحی گاؤں 26 گیارہ ایل کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش خالد بشیر ولد بشیر احمد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر ١٠/٢٠ بجرم ٩ سی درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا.

جرم ثابت ہونے ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد نے ملزم کو 4 سال چھ ماہ قید بامشقت ٢٠ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی کی صورت میں پانچ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں