5

چیچہ وطنی : چک 110 بارہ ایل میں اڑھاٸی سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 17 ستمبر 2020 – نمائندہ خصوصی) چک 110 بارہ ایل میں اہل دیہہ نے اڑھاٸی سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
ابوبکر نامی اغواء کار اڑھاٸی سالہ عبدالمنان کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر لے جارہا تھا۔ اغوا کار کے پلاسٹک کے تھیلے سے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی۔

وہاں پر موجود لڑکے کو شک گزرا۔ اہل دیہہ نے پوچھا جس پر اغوا کار نے بھاگنے کی کوشش کی، اغوا کار کو اہل دیہہ نے یچھا کرکے پکڑ لیا اورخوب درگٹ بنائی۔

واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گٸی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے کارواٸی شروع کردی۔

ملزم کا تعلق قریبی گاوں 109 بارہ ایل سے بتایا جاتا ہے۔تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں