ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی ریلوے روڈ پر نوسرباز ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ لیا

چیچہ وطنی ریلوے روڈ پر نوسرباز ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ لیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 30 ستمبر 2020 – عثمان چیمہ سے) چیچہ وطنی ریلوے روڈ پر نوسرباز ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا.

تفصیلات کے مطابق محمد اویس حبیب بینک سے چار لاکھ روپے لیکر نکلا تو ایک نوسرباز ڈاکو نے پیسے گم ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ محمد اویس نے شک گزرنے پر اسے پکڑ لیا۔ اس کے ساتھ چار لوگ اور تھے۔ جو گاڑی نمبر  LEB-14/8787 بلیک جی ایل آئی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او سٹی ملک ندیم انور نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے