ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی زہریلا شیشہ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی زہریلا شیشہ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی زہریلا شیشہ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے بلا پان شاپ بوہڑ والا چوک اور علی پان شاپ مزدور پلی چوک سے زہریلا شیشہ فروخت مافیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 کس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندا کر رہے تھے جنکو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ تاجر برادری، صحافتی حلقوں اور معززین علاقہ نے اس کاروائی کو سراہا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے