1

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 20 اکتوبر 2020 – گلفام حیدر قریشی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، ایس آئی قمر عباس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جوا مافیا کے خلاف کاروائی

مزدور پلی محلہ فرید گنج سے جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ 6 کس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ اسکے علاوہ جوا پر لگی رقم ایک لاکھ 38 ہزار 150 روپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی مدثر غفارخان کا کہنا تھا کہ جوا ایک مکروہ دھندا ہے جسکی میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو کافی عرصہ سے جوا کا دھندا کر رہے تھے ۔ قانون کی حکمرانی ہو گی اور جرائم پیشہ عناصر کی مرضی نہیں چلے گی۔

علاقہ سے منشیات ، جوا پرچی اور ڈاکوؤں کا صفایا میرا مشن ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ نے اس کاروائی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں