سٹی پریس کلب ساھیوال کا ہنگامی اجلاس

سٹی پریس کلب ساھیوال کا ہنگامی اجلاس، قائمقام کمشنر ساھیوال بابر بشیر کے صحافیوں کے متعلق مبینہ بیان کی مذمت
تفصیلات کے مطابق قائمقام کمشنر و ڈپٹی کمشنر ساھیوال بابر بشیر کے صحافیوں و جرنلزم کے متعلق ریماکس اور دھمکیوں کے حوالے سے سٹی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس کیمپ آفس میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد سمیت متعدد ممبران نے بذریعہ ویبنار شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹی پریس کلب عرفان بشیر چوھدری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے انگریز دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے بطور صاحب بہادر صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جوکہ انتہائی قابل مذمت امر ہے۔
صدر پریس کلب حاجی وقار یعقوب کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامی افسران کی جانب سے صحافیوں کی تذلیل کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی گئی۔
اجلاس میں عہدیداران و ممبران نے متفقہ طور پر قرارداد پاس کی کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسی بھی انتظامی سیٹ پر جذباتی افسران کی تعیناتی حکومتی احداف حاصل کرنے میں ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔
ممبران نے قائمقام کمشنر و ڈی سی ساھیوال بابر بشیر کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ صحافیوں و جرنلزم کے متعلق بولے گئے نازیبا الفاظ واپس لیے جائیں، بصورت دیگر آئندہ کے سخت لائحہ عمل سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا.
جاری کردہ:
محمد شفقت اللہ
انفارمیشن سیکرٹری
سٹی پریس کلب ساھیوال

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے