243

وزیراعلی پنجاب کا دورہ ساہیوال، کارڈیالوجی بلاک، موٹروے لنک و انڈسٹریل سٹیٹ کا اعلان

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 19 جنوری 2021 – ارشد فاروق بٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کمشنرآفس ساہیوال میں صوبائی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کا 3 گھنٹے طویل اجلاس، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کوعوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں، وزیراعلیٰ نے تجاویز کوخود نوٹ کیا اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیالوجی بلاک ساڑھے 5ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 128 بیڈز کا کارڈیالوجی بلاک بنے گا۔ کارڈیالوجی بلاک میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور امراض دل کے علاج کی دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ساہیوال کوموٹر وے سے منسلک کرنے کی تجویزکا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی، کمالیہ رجانہ روڈ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے۔ چیچہ وطنی میں انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا منصوبہ بھی جلد شروع ہوگا۔

ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ ساہیوال کو ترجیح دینے پر عثمان بزدار قابل تحسین ہیں۔ ساہیوال کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ایم این اے رائے مرتضی اقبال، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، صمصام بخاری، رائے حسن نواز،وائس چیئرمین اوورسیزپاکستانیزکمیشن پنجاب وسیم اختر، ٹکٹ ہولڈرز، تحریک انصاف کے عہدیداران، کمشنر، آر پی او،سیکرٹری صحت اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں