کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں فکیلٹی، سٹاف اور طلبا و طالبات کو ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی

حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے نعاون سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں فکیلٹی، سٹاف اور طلبا و طالبات کو کووڈ-19 ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی۔
ویکسین مہم میں فکیلٹی، سٹاف اور طلبا و طالبات نے ویکسینیشن کے عمل میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نذید احمد ظفر نے ویکسینیشن وین کا دورہ کیا اور حکومت کے اس انقلابی اقدام کو خوب سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جس طرح حکومت نے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کی دی گئی سہولیات سے فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے ویکسینیشن کروانی چاہیئے تاکہ پاکستان جلد از جلد اس وبا سے نجات پا لے۔
انہوں نے ویکسینیشن موبائل ہیلتھ یونٹ کے عملے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے