بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے 14 سال مکمل

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے 14 سال مکمل

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 23 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس نے کامیابی کے 14 سال مکمل کر لیے۔ 23 ستمبر 2006 کو ساہیوال میں کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نام سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے والا ادارہ اب بطور یونیورسٹی ساہیوال میں سرگرمِ عمل ہے۔

یہ بات ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جنید زیدی نے اپنے ویژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے کو ساہیوال میں اس وقت قائم کیا جب یہاں کوئی اور یونیورسٹی موجود نہیں تھی۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی نتائج کے سلسلہ میں اپریل 2018 میں یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ ساہیوال کیمپس میں بنیادی تین انجینئرنگ سمیت سات مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فکیلٹی اور سٹاف کی بھرپور محنت کے صلہ میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اب بین الاقوامی ریٹنگ میں نمبر ون ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کئی رینکنگز حاصل کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کا یہ سلسلہ مزید محنت اور واضح حکمتِ عملی سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کے زیرِ سایہ چلتا رہے گا۔

ڈائریکٹر کے مطابق ساہیوال کیمپس میں پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے جس سے اس ساہیوال ریجن میں تعلیمی میدان کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے