Ghalla Mandi Police station sahiwal

ساہیوال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین چائے فروش گرفتار

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو۔ 10 اپریل 2021۔ ملک دلاور سلطان) چائے کے اسٹالز پر شہریوں کا رش ، ساہیوال شہر میں کوروناس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین چائے فروش گرفتار ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ ساہیوال کے قریب بابو ٹی اسٹال اور رمضان ٹی اسٹال کے مالک ماجد نے لوگوں کا ہجوم اکٹھا کیا اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری رٹ کو چیلنج کیا۔

حلقہ پٹواری محمد علی کی شکایت پر غلہ منڈی پولیس اسٹیشن کے ذریعہ تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے