117

ساہیوال میں کورونا ویکسین کی 1146ڈوزز پہنچا دی گئیں

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 4 فروری 2021 – ارشد فاروق بٹ) ضلع ساہیوال کو کورونا ویکسین کی 1146ڈوزز موصول، پہلے مرحلے میں طبی شعبے کے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور طبی عملے کو لگائی جائے گی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید خان –

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ضلع ساہیوال کے لئے کورونا ویکسین کی 1146ڈوزز ضلع ساہیوال کو فراہم کر دی ہیں جن میں سے 770ڈوزز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور 70 قیوم ہسپتال کو دی جائیں گی۔

سی ای او ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ ویکسین کورونا وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو لگائی جائیں گی جس کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔

جبکہ ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی میں بھی کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی –

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں