113

ساہیوال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 8 فروری 2021 – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال میں بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کورونا ویکسین لگانے کا آغازکر دیا گیاہے۔

پہلی ویکسین ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ انستھیزیا کے سربراہ ڈاکٹر عمر اجمل کو لگائی گئی-

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر نثار احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ، فوکل پرسن کورونا وارڈ ڈاکٹر شاہد پرویز، ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈاکٹر نجم الثاقب بھی موجود تھے ۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کو پہلے مرحلے میں 727 ویکسین موصول ہوئی ہیں جو کورونا مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال میں شریک ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل سٹاف کو لگائی جارہی ہے –

انہو ں نے بتایا کہ ویکسین کے اھل افراد کا انتخاب رجسٹریشن کے ذریعے عمل میں لایاگیا ہے جس کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئی تا کہ ویکسین غیر متعلقہ افراد کو نہ لگے –

انہو ں نے مزید بتایا کہ اب تک لگائی جانے والی ویکسین کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ سامنے نہیں آیا –

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں