بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 115 سیون آر میں 8 مسلح افراد کی تین گھروں میں ڈکیتی

چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 115 سیون آر میں 8 مسلح افراد کی تین گھروں میں ڈکیتی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – عثمان چیمہ سے) نواحی گاؤں 115 سیون آر میں ڈکیتی کی واردات ، 8 مسلح ڈاکوؤں نے تین گھروں میں داخل ہو کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی اور 9 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے.

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حدود میں واقع گاؤں 115 سیون آر میں 8 مسلح ڈاکوؤں نے گذشتہ رات پہلے چوڑی گھر (پکھی واس) لوگوں کی جھونپڑیوں میں لوٹ مار کی اور ان پر تشدد اور ہوائ فائرنگ کرتے ہوئے 90 ہزار روپے نقدی اور 6 تولے طلائی زیورات لوٹ لئے اس کے بعد وہی ڈاکو قریبی پٹھان فیملی کے دو گھروں میں داخل ہوئے اور سلیم خان اور بہاول خان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور ان سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے نقدی اور 3 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔

ڈاکوؤں نے کم سن بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار بن چکے ہیں۔

متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور علاقہ میں امن کی صورتحال بہتر بنانے کی اپیل کی ہے اور ڈی پی او ساہیوال سے علاقہ میں سرچ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے