Ghalla Mandi Police station sahiwal

ساہیوال : تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں ڈکیتیاں

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 4 جولائی 2021 – غلام فرید سے) تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات، موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو عبد الوحید نامی ٹھیکہ دار سے نقدی اور 2 موبائل فون لے کر فرار، ڈکیتی پاکپتن سے عارف چوک بائی پاس نزد عادل کانٹا گھر جاتے ہوئے پیش آئی.

دوسری واردات تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جہاں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو تابش نامی لڑکے سے گن پوائنٹ پر 125 موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے. ڈکیتی شیروں والی گلی ماڈل ٹاؤن گھر کے سامنے ہوئی، لواحقین

ساہیوال کی عوام کا کہنا ہے کہ پولیس ساہیوال میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر قابو ڈالنے میں بری طرح ناکام ہے. ساہیوال آجکل چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے تاجر، وکیل، اور عام شہری سب لٹ رہے ہیں. ضلع بھر میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں چوری، ڈکیتی، جسم فروشی اور منشیات کا دھندہ نا ہو.

آئے روز چوری ڈکیتی اور اقدام قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دوسری جانب ساہیوال پولیس کے سپہ سالار ایس ایچ اوز میں نقد انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسم کررہے ہیں.

uae urdu logo

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے