بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 10 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق ) محکمہ ریونیو سے متعلقہ عوامی شکایات اورمسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جا رہا ہے جس کے تحت اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان سنٹرز پر تعینات عملے کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے –

یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ساہیوال کے اچانک دورے کے دوران کہی جس میں انہوں نے وہاں موجود عوام سے در پیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا – انہوں نے ٹوکن دینے پر تعینات عملے کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیا اور سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران تمام عملہ اپنی اپنی سیٹوں پر موجود رہے –

انہو ں نے اراضی سنٹر کے کام کا طریقہ کار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سائلین کے کام کو کم سے کم وقت میں نمٹانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں –

سنٹر پر موجود افراد نے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کو در پیش مشکلات اور عملے کے رویے کے بارے میں بھی شکایات کیں جس پر انہو ں نے یقین دلایا کہ سنٹر کی سروس ڈیلوری میں بہتری لانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے