ساہیوال : پٹواریوں کی بھرتی میں ایک بڑا سکینڈل بے نقاب، ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

منظم گروہ کے 18 افراد گرفتار، ملوث افراد نے دوسرے امیدواروں کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیا – 11 افراد تحصیل ساہیوال اور 7 افراد تحصیل چیچہ وطنی میں گرفتار کئے گئے۔
گروہ کے ارکان دوسرے اضلاع میں ہونے والے پٹوار ٹیسٹ دینے میں بھی ملوث تھے- گروہ میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث نہیں پایا گیا – ملزمان کی نشاندہی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے چیکنگ سے کی گئی۔
پٹوار ٹیسٹ کی شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے – تحصیل ساہیوال کی 83 نشستوں کے لئے 190 امیدوار پاس ہوئے۔ تحصیل چیچہ وطنی کی 60 نشستوں کے لئے 68 امیدار وار پاس ہوئے
جھنگ کا ایک آدمی دوسرے اضلاع میں بھی ٹائپنگ ٹیسٹ دے چکا ہے – سکینڈل بے نقاب کرنے کا مقصد دوسرے اضلاع میں جاری بھرتی کے عمل کو بھی شفاف بنانا ہے –
مافیا کو ذہین نوجوانوں کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز نے بھرتی کا فول پروف نظام وضع کیا –
ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی اے سی ساہیوال اور اے سی چیچہ وطنی کے ہمراہ پریس کانفرنس

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے