4

دیپالپور: 19 سالہ لڑکی کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

دیپالپور (ساہیوال نیوز لائیو – 23 اکتوبر 2020 – آصف) دیپالپور کے نواحی گاؤں مرزا پور میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں بہو قتل، سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر تشدد کانشانہ بنا ڈالا، مقتولہ روبینہ افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں مرزا پور میں سسرالیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا نشانہ بنے والی نئی نویلی دلہن روبینہ افضل زوجہ حاجی بشیر احمد چل بسی۔

سسرالیوں نے دلہن کو قتل کرنے کے بعد رسے کے ساتھ پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا اور اسے خود کشی کا روپ دے دیا۔
19 سالہ لڑکی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا اور کاروائی شروع کر دی۔

ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں