منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / صحت / ساہیوال میں تین روزہ پولیو ویکسین مہم کا افتتاح

ساہیوال میں تین روزہ پولیو ویکسین مہم کا افتتاح

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 19 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر 3روزہ مہم کا افتتاح کر دیا ہے جس دوران ضلع ساہیوال میں 5سال سے کم عمر 4 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی تا کہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔

مہم کا باقاعدہ آغاز 21 ستمبر سے ھوگا۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے بھی بچوں کو ویکسین پلائی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ مہم کے دوران دریائی علاقوں سے ملحقہ دیہات میں خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے تمام بس اڈوں،ٹول پلازوں،ویگن اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر بھی خصوصی ٹیمیں متعین کی جائیں تا کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے –

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کرنے اور بچوں کو ویکسین کا پلایا جانا یقینی بنانے کے لئے مقامی بااثر افراد خصوصا علماء کرام،ائمہ مساجد،اساتذہ اور سیاسی رہنماؤں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے