DHQ Sahiwal main gate

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھوٹرپسی مشین کا افتتاح

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھوٹرپسی مشین کا افتتاح۔ مریضوں کے گردوں کی پتھری کا بغیر آپریشن علاج ممکن ہو گیا۔
مشین کی تنصیب پرکل لاگت 9 کروڑ 35 لاکھ روپے آئی۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ نے ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھو ٹرپسی مشین کا افتتاح کر دیا جس سے گردوں کی پتھری بغیر آپریشن نکالی جائے گی۔
اس جدید مشین پر 9 کروڑ 35 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈائریکٹر ہیلتھ صادق سلیم کمبوہ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، سماجی شخصیت شیخ محمد یونس، ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر زاہد ستار،ڈاکٹر رئیس عباس لیل، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر ثقلین امجد، ڈاکٹر اجمل رشید اورڈاکٹر اسامہ افتخار نے بھی شرکت کی۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ نے مشین کی تنصیف کو شعبہ یورالوجی کے لئے ایک اھم سنگ میل قرار دیا جس سے ساہیوال ڈویژن اور اردگرد علاقوں کے گردوں کے سینکڑوں مریضوں کو فائدہ ھو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام وارڈز میں جدید مشینوں کی تنصیف کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات دی جا سکیں۔
انہوں نے شعبہ یورالوجی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ آنے والے ہر مریض کو مکمل علاج اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے زیر تعمیر بلاک کو جلد مکمل کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں جس سے مزید شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا اور مریضوں کو دوسرے شہروں سے مہنگا علاج کرانے سے نجات ملے گی۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے