3

مسلح افرادکااکاؤنٹ آفس ساہیوال پرحملہ

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 23 اکتوبر 2020 – ملک دلاور سلطان ) درجن سے زائد مسلح افرادکااکاؤنٹ آفس ساہیوال پرحملہ، دفترمیں ہنگامی آرائی، توڑپھوڑکرتے ہوئے ریکارڈپھاڑدیا، ملازمین پر تشدد، تین پکڑے گئے، تھانیدار ملزموں کو بچانے کیلئے سرگرم، لیڈیزسٹاف کوہراساں کیاگیا، اے ایس آئی نے ملزموں کو بھگادیا۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ساہیوال پرسلمان شاہد، ارسلان شاہد پسران شاہداقبال عظیم، راحل ولد سلیم، بلال احمد ولد مقبول احمد، راناراشدعلیم سمیت ایک درجن سے زائد مسلح غنڈوں نے حملہ کردیا، حملہ آوردفترمیں توڑپھوڑکرتے ہوئے لیڈیزسٹاف کے کمروں میں گھس گئے خواتین سٹاف کو ہراساں کیااوراسلحہ تان کرانہیں یرغمال بنالیا، چیک، سیلری پے رول اوردیگرگورنمنٹ کی آمدواخراجات کی رسیدات اٹھالیں.

حملہ آوروں نے دفترمیں موجود متلزم نجم نجمی، غلام صابراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو بھی زدوکوب کیا، جس سے ان کی عینکیں ٹوٹ گئیں اورملزمان اسلحہ کے زور پرنعیم اللہ کو اغواء کرکے لے جارہے تھے کہ شہریوں اورملازمین نے اپنی جان پرکھیلتے ہوئے ملزموں روک لیااور15پر کال کردی،اے ایس آئی موقع پر پہنچاجس نے مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد حملہ آوروں کو گرفتارکرنے کے بجائے انہیں فرارکروادیا۔

شہریوں اوراکاؤنٹ آفس ملازمین نے اپنی مددآپ کے تحت تین حملہ آوروں کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔حملہ آوروں کے مطابق ان کی والدہ کو پنشن اکاؤنٹ نمبرغلط دیاگیا۔ اکاؤنٹ آفس ملازمین نے بتایاکہ ہم نے متعلقہ شخص کو ٹھیک اکاؤنٹ نمبردیاجبکہ دفترمیں ملزموں نے بدمعاشی اورسینہ زوری کرتے ہوئے درجن سے زائد غنڈے بلواکرحملہ کیا۔ پے رول پراسیسنگ آفیسر/ سینئرآڈیٹرنعیم اللہ خان نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں