92

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو- 27 نومبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منصور اکبر سپرنٹنڈنٹ جیل، نصیر رشید جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ساہیوال بھی ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث سات اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے نوعمر وارڈ، مختلف بارکس اسیران، واٹر فلٹریشن پلانٹ اورخواتین وارڈ میں بچوں کا سکول، خواتین ٹیوٹا کلاس، بیوٹیشن کلاس کا وزٹ کیااور خواتین وارڈ میں کیے گئے انتظامات پر خصوصاً خواتین وارڈ کی انتظامیہ کو سراہا۔

دوران وزٹ کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا اور صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔

اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں