بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / صحت / ڈی ایچ کیو ساہیوال میں کینسر زدہ آنکھ کی کامیاب سرجری

ڈی ایچ کیو ساہیوال میں کینسر زدہ آنکھ کی کامیاب سرجری

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق ) ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں پہلی بار آنکھ کی انتہائی پیچیدہ سرجری، 4 گھنٹے کے آپریشن کےبعد مریض کی آنکھ میں پھیلا کینسر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں پہلی مرتبہ 52 سالہ مریض کی آنکھ میں پھیلے خطرناک کینسر کو سرجری کرکے نکال دیا گیا، آنکھ کی خطرناک اور پیچیدہ سرجری میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی قیادت میں اسسٹنٹ پروفیسر رضوان، ڈاکٹر احمد ذیشان اور آرتھو وارڈ کےڈاکٹر ماجد رشید اور ڈاکٹر غلام مرتضی اور انستھیزیا کے ڈاکٹر عمر اجمل نے بھی حصہ لیا.

ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا کہ اس سے پہلے ساہیوال میں آنکھ کی ایسی سرجری کبھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کا رہائشی 52 سالہ مریض ڈاکٹر محمد آصف صرف آنکھ کے آپریشن کیلئے ساہیوال ٹیچنگ اسپتال آئے تھے جس کی آنکھ میں پھیلا کینسر انتہائی پیچیدہ آپریشن کیبعد نکال دیا گیا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے